مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتی کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹكيت کی قیادت میں آج کارکنان اور عہدیداران بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں کسانوں نے شرکت کی ۔Bhartiya Kisan Union President Rakesh Tikait Leads Bike Rally In Muzaffarnagar
بھارتی کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹكيت نے اس دوران کسانوں کے لئے ڈریس کوڈ ہرا گمچھا ہری ٹوپی اور بابا مہندر سنگھ ٹیکت کی تصویر والا بلا (بیج ) جاری کیا۔ عہدیداروں اور کارکنان کو حکم جاری کیا کی ڈریس کوڈ کا استعمال کریں اور ٹریننگ بھی دینی آج سے شروع کر دیں۔کسان اپنے ٹریکٹروں اور موٹر سائیکلوں کو سڑک پر کس طرح چلائیں اس کی ٹریننگ دی گئی ہے.