ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے گاؤں پیچنڈا کلا کے مصطفیٰ آباد گاؤں کے جنتا انٹر کالج میں سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک منعقدہ پروگرام میں بھارتی کسان یونین کے قومی صدر چودھری نریش ٹکیت نے بھی شرکت کی۔
نریش ٹکیت کا مرکزی وزیر اجے مشرا کو جیل بھیجنے کا مطالبہ اس دوران چودھری چرن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے انہوں نے چودھری چرن سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔
انہوں نے کہا کہ چودھری چرن سنگھ ملک کے سب سے بڑے کسان لیڈر تھے اور ان کی صاف ستھری سیاست تھی۔ لیکن آج ملک میں ملک کو توڑنے اور ہندو مسلم کو تقسیم کرنے کی سیاست ہو رہی ہے جو انتہائی قابل مذمت اور افسوس کی بات ہے۔
نریش ٹکیٹ کا مرکزی وزیر اجے مشرا کو جیل بھیجنے کا مطالبہ انہوں نے مرکزی وزیر اجے مشرہ کی برخاستگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹینی اور اس کا بیٹا کسانوں کا قاتل ہے۔ لیکن قاتل کو کابینہ میں بٹھا کر عزت دی جا رہی ہے، جو قابل مذمت ہے۔ ایس آئی ٹی کی ٹیم نے بھی اپنی جانچ رپورٹ میں اسے کسانوں کا قاتل بتایا ہے۔ لہذا اس کے خلاف 302 کا مقدمہ درج کر کے فورا ہی جیل بھیج دینا چاہیے۔ Naresh Tikait Demands Arrest of Ajay Mishra