ریاست پردیش کے مراد آباد میں بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی کے کارکنان نے کلیکٹریٹ احاطہ میں پہنچ کر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم سونپا۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے نام میمورنڈم کے ذریعہ کسان معاوضے کی امید کر رہے ہیں۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ مسلسل تین دنوں سے ہو رہی بارش کی وجہ سے کسانوں کی دھان کی فصل، آلو کی فصل سمیت کئی قسم کی فصلوں کو کافی نقصان ہوا ہے، کسان کافی پریشان ہیں۔