اردو

urdu

ETV Bharat / state

راکیش ٹکیت کو جان سے مارنے کی دھمکی، شکایت درج

بھارتی کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت کو نامعلوم شخص سے فون پر جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ یہ کوئی سازش ہے یا مذاق یا سچائی ہے، یہ تو پولس تفتیش میں معلوم گا۔ تاہم ٹکیت نے غازی آباد کے تھانہ کوشامبی میں تحریری شکایت درج کرائی ہے اور پولیس انکوائری میں مصروف ہو گئی۔

bhartiya kisan union leader rakesh tikait
راکیش ٹکیت کو جان سے مارنے کی دھمکی

By

Published : Dec 27, 2020, 7:51 PM IST

راکیش ٹکیت نے بتایا کہ فون کرنے والے نے پوچھا کہ تمہیں کتنے اسلحہ کی ضرورت ہے، ہم تمھیں مہیا کرائیں گے۔ جس پر انہوں نے کہا بھائی مجھے اسلحہ کی ضرورت نہیں ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جواب میں فون والے نے کہا کہ تمھیں چھوڑیں گے نہیں، تمہاری جان لیں گے۔ فون کرنے والا اپنا تعلق بہار سے بتا رہا تھا۔

راکیش ٹکیت نے کہا کہ یہ کسی سر پھرے کی فون کال تھی، پھر بھی ہم نے پولیس کو مطلع کردیا ہے تاکہ کسی نا خوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں:

کسان لیڈروں نے 29 دسمبر کو حکومت سے بات چیت کی تجویز پیش کی

پولیس نے ٹیم تشکیل دے کر سرویلانس کے ذریعے نامعلوم افراد کو ٹریک کرنا شروع کردیا۔ غازی آباد دہلی سرحد پر زرعی قوانین کے خلاف بطورِ احتجاج راکیش ٹکیت کے ساتھ کسانوں کی بڑی تعداد موجود ہے، جو دہلی سرحد پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details