اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: بھارتیہ کسان یونین کا دھرنا جاری

بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے کسانوں کے مسائل کو لیکر دھرنا جاری ہے۔ سہارنپور ضلع کلکٹریٹ پر چل رہا دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ان کے گنے کی ادائیگی جلد از جلد کرائی جائے اور شوگرفیکٹریاں شروع ہونے سے قبل گنے کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔

bhartiya kisan union indecent strike in saharanpur
بھارتیہ کسان یونین کا دھرنا جاری

By

Published : Nov 3, 2020, 8:40 PM IST

بھارتیہ کسان یونین کے ضلع جنرل سیکریٹری چودھری اشوک کمار نے کہا کہ یہ دھرنا غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔ کسان یونین کا مطالبہ ہے کہ ہمارا اہم مطالبہ ہے کہ گنے کی قیمت کی ادائیگی ہمیں سود سمیت دلائی جائے۔

دیکھیں ویڈیو

ساتھ ہی انہون نے بتایا کہ، سہارنپور کی سبھی شوگر فیکٹریوں پر کسانوں کا 337 کروڑ روپیہ گنے کی ادائیگی کا باقی ہے، جو انہیں سود سمیت دلایا جائے۔'

مزید پڑھیں:

نوئیڈا: ڈی ایم نے سمادھن دیوس کے موقع پر عوامی شکایات سنیں


کسانوں نے گزشتہ رات کلکٹریٹ پر ہی کھانے اور سونے کا انتطام کیا ہے۔ انتظامیہ نے انہیں دھرنے سے ہٹانے کی کوشش کہ مگر کسان اپنی باتوں پر ڈٹے رہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ انتظامیہ کسانوں کے گنے کی ادائیگی کب تک کراتی ہے اور کسان اپنا دھرنا کب ختم کرتے ہیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details