بھارتیہ کسان یونین بانو نے اعلان کیا ہے کہ 11 فروری سے ایک بار پھر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج شروع کیا جائے گا۔ 26 جنوری کو اس تنظیم نے لال قلعے میں ہنگامہ آرائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نوئیڈا کے چلہ بارڈر سے خیمہ اٹھا لیا تھا۔ لیکن 11 فروری سے اترپردیش کے تمام ضلعی صدر دفاتر میں احتجاجی مظاہرے شروع کر دیئے جائیں گے۔
تنظیم کے اجلاس میں قومی صدر ٹھاکر بھانو پرتاپ سنگھ، قومی جنرل سیکریٹری چودھری بیگراج گجر، ریاستی صدر یوگیش پرتاپ سنگھ، جنرل سیکریٹری اور ریاستی ترجمان ماسٹر منوج ناگر، ریاستی انچارج راجیو اڈھنہ موجود تھے۔