مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں واقع کلیکٹر دفتر کے باہر کسانوں کا گزشتہ چودہ دنوں سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔یونین کے کارکنان اور عہدہدداران نے کسان ترنگا یاترا نکالی جو شہر کے مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے ضلع کلکٹریٹ میں ہی اختتام پذیر ہوئی۔ اس کے بعد کسانوں نے گننے کی ہولی جلائی۔حکومت کے خلاف شدید نرے بازی کی اور گنے کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے رہے۔
جب ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم نے بھارتیہ کسان یونین ایراجنیتک کے قومی ترجمان دھرمیندر ملک سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ گنے کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبے کو لے کر آج ہمارا ضلع کلیکٹریٹ پر 14 واں دن بھی احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا گنے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم اسی طرح سے احتجاجی مظاہرہ جاری رکھیں گے۔