اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: زرعی قوانین کے خلاف بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج - up news

بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے آج زرعی قوانین کے خلاف مظفر نگر میں زبردست احتجاج کیا گیا اس دوران کسانوں نے مختلف مطالبات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کو ایک میمورینڈم پیش کیا۔

مظفر نگر: زرعی قوانین کے خلاف بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج
مظفر نگر: زرعی قوانین کے خلاف بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج

By

Published : Feb 6, 2021, 10:47 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے میرٹھ روڈ پر بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے آج زرعی قوانین کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا اس دوران کسانوں نے مختلف مطالبات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کو ایک میمورینڈم پیش کیا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کی جانب سے گزشتہ دنوں ملک گیر سطح پر چکا جام کا اعلان کیا گیا تھا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان نے زرعی قوانین کے خلاف ضلع کے سبھی تحصیلو پر آج زبردست احتجاج کیا اور ضلع انتظامیہ کو ایک میمورینڈم پیش کیا۔

ویڈیو

اس دوران بھارتیہ کسان یونین کے سٹی صدر صدر چودھری شاہد عالم نے بتایا ک 'بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت کے ہدایت پر چکا جام کیا گیا تھا۔ حکومت جب تک تینوں زرعی قوانین کو واپس نہیں لیتی تب تک کسانوں کا احتجاج جاری رہے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details