اس کے علاوہ مناسب قیمتوں مین دھان خرید کو لیکر راشٹریہ بھارتیہ اکھنڈ پارٹی نے ایک روزہ دھرنا دیا۔
پارٹی نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو وہ بڑا احتجاج کرنے کو مجبور ہوں گے۔
بارہ بنکی کے گنا دفتر پر احتجاج کر رہے راشٹریہ بھارتیہ اکھنڈ پارٹی کے اراکین نے احتجاج کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کو ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ ایک میمورنڈم بھیجا ہے۔
پارٹی کے قومی صدر ارون کمار آزاد کا الزام ہے کہ کسان ان دنوں 8-10 روپیہ کلو کے حساب سے دھان فروخت کرنے کو مجبور ہیں۔