مراد آباد: اتر پردیش کے مرادآباد کے سول لائن میں واقع گنا بھون کے باہر بھارتیہ کسان یونین کی قیادت میں سینکڑوں کسانوں نے مختلف مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔ کسانوں کو جب افسران سے ملنے کی اجازت نہیں ملی تو دھرنے پر بیٹھ گئے۔اور آدھے گھنٹے تک مظاہرے کا سلسلہ جاری رہا ۔ Bharatiya Kisan Union Protest In Moradabad
بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی نائب صدر کرپال سنگھ نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت آنے کے بعد سے ہی کسانوں کی پریشایناں شروع ہو ئی ہیں۔مرکزی حکومت کے پاس کسانوں کے لئے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔اسی وجہ سے گزشتہ چند برسوں سے اب تک کسانوں کے لئے کسی نئے منصوبے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔