اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bharatiya Kisan Union بھارتیہ کسان یونین کا 23 اکتوبر کو مظفرنگر میں احتجاجی مظاہرہ - پردیش کے ضلع مظفر نگر میں کسانوں کا احتجاج

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں مختلف مطالبات کو لے کر کل ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی آفس پر بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ Bharatiya Kisan Union protest demonstration in Muzaffarnagar on October 23

بھارتیہ کسان یونین کا 23 اکتوبر کو مظفرنگر میں احتجاجی مظاہرہ
بھارتیہ کسان یونین کا 23 اکتوبر کو مظفرنگر میں احتجاجی مظاہرہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 9:27 PM IST

Updated : Oct 23, 2023, 3:29 PM IST

بھارتیہ کسان یونین کا 23 اکتوبر کو مظفرنگر میں احتجاجی مظاہرہ

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں مختلف مطالبات کو لے کر کل ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی آفس پر بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت کی کال پر مظفر نگر کے سینکڑوں کسان ٹریکٹر ٹرالیوں کے ساتھ کل ضلع کلکٹریٹ پہنچیں گے۔ گنے کی ادائیگی، بجلی کے مسئلہ اور ایم ایس پی کو لے کر مظاہرہ کیا جائے گا، چودھری راکیش ٹکیت نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ کل کسان ائیں گے گنے کی بڑی پریشانی ہے گنا میلوں پر کسانوں کا بقایا ہے کسانوں کی مختلف مطالبات کو لے کر مظفر نگر میں پہلے ہی دو مقامات پر مظاہرے چل رہے ہیں، شوگر فیکٹری بڑھانا اور دوسرا شوگر کین فارمرز انسٹیٹیوٹ ٹریننگ سینٹر پر چل رہا ہے پہلے کسانوں کی مطالبات ضلع انتظامیہ حل کر دیا کرتا تھا لیکن اب لکھنؤ پر بات کو ٹال دیتے ہیں یہ بڑی دقت ہے۔ کل ڈی ایم اور ایس ایس پی آفس پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Lalitpur Crocodile Video للت پور، مگرمچھ کو فلمی انداز میں کندھے پر اٹھانے کا ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ کسان آئیں گے ٹریکٹروں کی بھی ایک پریشانی ہے 10 سال پرانا ٹریکٹر جو بند کر دیا گیا ہے یہ بھی ایک بڑی پریشانی ہے 10 سالوں میں ٹریکٹر ختم نہیں ہو جاتا کل یہ مظاہرہ پوری ریاست میں ہوگا بجلی والوں کا ایک طریقے سے اتنک چل رہا ہے فرضی مقدمے درج کیے جا رہے ہیں پہلے کسان دیوس ہوتے تھے جن کو اب بند کر دیا گیا ہے اگر یہ کسان دیوس دوبارہ سے شروع کیے جائیں تو کسانوں کی بہت سی پریشانیاں یہیں پر حل ہو جائیں گی اور بھی بہت سے مطالبات ہیں جن کو ہم ضلع انتظامیہ کے سامنے رکھیں گے اگر ضلع انتظامیہ ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کرتی ہے تو ہم زبردست احتجاجی مظاہرہ کریں گے ہم ایک بڑا اندولن حکومت ہند کے خلاف کریں گے ایم ایس پی گارنٹی قانون کو لے کر یہ اندولن دلی کے اندولن سے بھی بڑا ہوگا۔

Last Updated : Oct 23, 2023, 3:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details