ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں بھارتی کسان یونین کی جانب سے گنے کے بقایا بل اور کسانوں کو ان کی فصل کا مناسب دام دلانے کو لیکر میرٹھ کلکٹریٹ آفس کے باہر کسانوں کا احتجاج دوسرے دن بھی جاری رہا۔ ان کی مانگ ہے کہ جب تک ان کے گنے کے بقایا بل کی ادایگی نہیں کی جائے گی، تب تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
میرٹھ میں بھارتی کسان یونین کا احتجاج دوسرے دن بھی جاری بھارتی کسان یونین کے زیر اہتمام جاری اس احتجاجی مظاہرے میں کسان اب حکومت سے آر پار کی لڑائی کا من بنا چکے ہیں۔
میرٹھ میں بھارتی کسان یونین کا احتجاج دوسرے دن بھی جاری یہ بھی پڑھیں: متھرا: شاہی عید گاہ میں ہنومان چالیسہ کا پاٹھ، ملزمین گرفتار
ان کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے بقایا بل کی ادائیگی کے ساتھ ان کی فصلوں کو بیچنے کے لیے سرکاری دکان کا انتظام کرے۔ بھارتی کسان یونین کے کارکنان کا مزید کہنا ہے کہ اگر ان کی مانگ کو پورا نہیں کیا گیا تو آنے والے انتخابات میں کسان ان کو ہٹانے کا کام کریں گے۔
میرٹھ میں بھارتی کسان یونین کا احتجاج دوسرے دن بھی جاری میرٹھ میں جاری کسان احتجاج سے ایک بات تو صاف ہے کہ اگر حکومت کسانوں کی بات نہیں سنتی ہے تو حکومت ہند کے ساتھ ساتھ صوبائی سرکار کے لیے مشکل حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔