مظفرنگر: ریاست اتررپردیش کے مظفرنگر ضلع میں واقع کلیکٹریٹ کے باہر بھارتیہ کسان یونین (اراجنیتک) کے کارکنان نے گنے کی قیمت میں اضافے کے مطالبے پر غیر معینہ مدت کے لیے احتجاجی دھرنے کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رکھا۔ بھارتیہ کسان یونین (اراجنیتک) نے گزشتہ روز اپنے سینکڑوں کارکنان اور عہدے داران کے ساتھ گنے لے کر سڑکوں پر پیدل مارچ نکلتے ہوئے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت کو وارننگ دی اور گنے کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا۔
بی کے یو (اراجنیتک) کے ضلع صدر انکت چودھری سے جب ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم نے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ پوری ریاست میں گنے کی قیمت میں اضافے کو لے کر احتجاج کیا جا رہا ہے اسی سلسلے میں پیدل مارچ نکال کر غیر معینہ مدت تک کے لیے کلکٹریٹ کے احاطے میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت گنے کی قیمت کا اعلان نہیں کرتی اور گنے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرتی تب تک بی کے یو (اراجنیتک) احتجاج جاری رکھے گی۔