مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کلکٹریٹ کے احاطے میں آج بھارتیہ کسان یونین امباوتا کے سینکڑوں کارکنان و عہدے داران نے ضلع مجسٹریٹ کے خلاف اور کسانوں کے مختلف مطالبات کو لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Bharatiya Kisan Union Ambawata Protest in Muzaffarnagar
بھارتیہ کسان یونین امباوتا کے ضلعی صدر شاہ عالم کی سربراہی میں یہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 29 نومبر کو ہمارے ذریعے قومی شاہراہ 58 پر کسانوں کی زمینوں کے معاوضے کو لے کر مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ سے مل کر ہم نے ایک میمورینڈم پیش کیا تھا جس پر مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ نے ہمارے اور کسان بھائیوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔ اس بات کو لے کر آج ہم مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے باہر ہی احتجاج پر بیٹھ گئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ قومی شاہراہ 58 پر کسانوں کی لی گئی زمینوں کا انہیں معاوضہ دیا جائے۔