مظفرنگر:اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں بھارتیہ کسان سنگ کے کارکنان اور عہدیداروں نے سڑکوں پر گھوم رہے لاوارث مویشیوں کے حوالے سے اور گندم خریداری مراکز پر عوامی سہولیات کی فراہمی اور خریداری مراکز کے تعداد میں اضافے کے حوالے سے ایک میمورینڈم ریاستی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے نام ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔ Bharatiya Kisan Sangh on Cattle
Bharatiya Kisan Sangh on Cattle: مظفر نگر میں مختلف مسائل پر بھارتیہ کسان سنگھ کا میمورنڈم
بھارتیہ کسان سنگھ نے کہا کہ سڑکوں پر گھوم رہے لاوارث مویشیوں کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مویشی کھیتوں میں گھس کر تیار فصلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور سڑکوں پر مویشیوں کی وجہ سے آئے دن حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ Bharatiya Kisan Sangh on Cattle:
انھوں نے کہا کہ سڑکوں پر گھوم رہے آوارہ مویشیوں کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مویشی کھیتوں میں گھس کر تیار فصلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور سڑکوں پر مویشیوں کے گھومنے سے آئے دین ایکسیڈنٹ کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم چاہتے کہ لاوارث مویشیوں کو گوشالہ میں رکھا جائے، ان کی دیکھ بھال کے لئے حکومت کے ذریعے دی جارہی رقم میں اضافہ کیا جائے، سبھی سرکاری چارہ گاہوں کو غیر قانونی قبضہ سے آزاد کرایا جائے تاکہ مویشیوں کی طرح سڑکوں پر نہ گھوم سکیں اور ان کی اچھی طرح سے دیکھ بھال ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی گندم خریداری مراکز پر عوامی سہولیات فراہم کرائی جائے کسانوں کی فصلوں کو مکمل طور پر خریدا جائے۔
TAGGED:
بھارتیہ کسان سنگ کے کارکنان