مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے مظفرنگر سمیت مختلف اضلاع میں ان دنوں موسلادھار بارس ہو رہی ہے۔ اس سے فصلیں برباد ہونے کے سبب کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہاڑی پر اور میدانی علاقوں میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے سیلاب جیسے حالات بن گئے۔ مظفر نگر میں بھی ہنڈن ندی اور کالی ندی میں طغیانی ہے۔ اس کی وجہ سے مظفر نگر کے آس پاس کے علاقے سیلاب کی زد میں آگئے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
متاثرہ افراد ابھی بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے بنائے گئے کیمپوں میں رہ رہے ہیں ۔کسانوں کی تیار فصلیں پوری طرح سے برباد ہو گئی ہیں۔ کسانوں کی برباد ہوئی۔ فصلوں کے معاوضے کو لے کر اج بھارت کے کسان یونین لوگ شکتی نے مظفر نگر کے کلیکٹریٹ میں پہنچ کر مظاہرہ کیا۔ ایک میمورینڈم وزیر اعظم اور وزیرا علی کے نام ضلع انتظامیہ کو پیش کیا اور کہا کہ سیلاب کی زد میں آئے کسانوں کی کھڑی فصلیں مکمل طور پر برباد ہو گئی ہیں۔ اس کے لیے ان کسانوں کو ان کی فصلوں کا معاوضہ دیا جائے۔