اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maulana Nazim Ashrafi بی جے پی حامی مولانا ناظم اشرفی نے حکومت پر سوال اٹھائے

بھارت وچار منچ کے قومی ترجمان مولانا ناظم اشرفی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان کی تقریباً تمام مسلمانوں نے حمایت کی ہے جس میں انہوں نے پسماندہ مسلمانوں کی ترقی کی بات کہی ہے لیکن اس کے لئے کام کرنے کی کی ضرورت ہے۔ Maulana Nazim Ashrafi Question BJP

بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی مولانا ناظم اشرفی نے حکومت پر سوال اٹھائے
بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی مولانا ناظم اشرفی نے حکومت پر سوال اٹھائے

By

Published : Jan 25, 2023, 6:38 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی مولانا ناظم اشرفی نے حکومت پر سوال اٹھائے

مرادآباد:اتر پردیش کے مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی۔ حسن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے سی اے اے قانون، تین طلاق اور مولانا آزاد اسکالر شپ کو ختم کر کے مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ترجمان مولانا ناظم اشرفی نے اس بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ان معاملات کا نوٹس لینا چاہیے۔ مولانا ناظم اشرفی نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے خلاف جو معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان سے مسلمانوں کو تکلیف ہوئی ہے، مجھے یقین ہے کہ ان لوگوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ملک میں ہمیشہ آئین کے مطابق حکومت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین طلاق کا معاملہ اسلام کا معاملہ ہے، حکومت کو اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے تھی، لیکن حکومت نے تین طلاق سے متعلق بل پاس کر کے 3 سال کی سزا سنائی، یہ حکومت کا اچھا قدم ہے۔ مسلمان بہنوں کے لئے نہیں تھا۔حکومت کو اقلیتی طبقے کے لوگوں کی ترقی کے لئے ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔بات یا پھر بیان بازی سے مسلمانوں کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Rubi Khan On Hhindu Rashtra بی جے پی رہنما روبی آصف خان نے بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی حمایت کی

غورطلب ہے کہ بھارت وچار منچ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے ہی کام کرتا ہے۔مولانا ناظم اشرفی اس ادارے کے قومی ترجمان ہیں۔ بھارت وچار منچ کے ترجمان نے اپنی ہی پارٹی پر سوالات اٹھارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details