لکھنؤ:بھارتیہ کسان یونین کے ایک وفد نے بدھ کو اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کر گنا بقایاجات کی ادائیگی،زمینوں کاحصول ،معاوضہ، اور کسانوں کے دیگر مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتیہ کسان یونین کے میڈیا انچارج دھرمیندر ملک نے یہاں بتایا کہ آج بھارتیہ کسان یونین کے ایک نمائندے نے یونین کے نیشنل ترجمان چودھری راکیش ٹکیت کی قیادت میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور کسانوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔