ریاست اترپردیش کی دارلحکومت لکھنؤ میں 'بھارت بند' کی اپیل پر کثیر تعداد میں دوکانداروں نے اپنی دکانوں میں تالا لگائے رکھا، سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ملک بھر کی مختلف تنظیموں نے بھارت بند کا اعلان کیا تھا، جس کا اثر دارالحکومت لکھنؤ میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔
شہر کے پرانے علاقوں کی بات کریں تو چوک، اکبری گیٹ، امین آباد، حسین آباد میں زیادہ تر دکانیں بند ہیں، جو دکانیں کھلی ہیں ان میں پھل اور سبزی بیچنے والوں کی تعداد ہے۔
سویگی میں کام کرنے والے وسیم خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ آج بھارت بند کی وجہ سے ابھی تک ہمیں کوئی آرڈر نہیں ملا جبکہ اس کے برعکس دوسرے دنوں میں بہت زیادہ آرڈر ملتے تھے۔