اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہرائچ: مدارس عربیہ میں آن لائن کلاسز کا آغاز - مولانا مصعب خان

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے تمام مدارس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

بہرائچ:  مدارس عربیہ میں آن لائن کلاسز کا آغاز
بہرائچ: مدارس عربیہ میں آن لائن کلاسز کا آغاز

By

Published : Jun 11, 2020, 10:58 PM IST

لاک ڈاؤن کے سبب طلبا کا کافی نقصان ہوا ہے، اس کے لیے مدارس عربیہ میں آن لائن کلاسز و آڈیو ویڈیو لیکچر کے ذریعہ طلباء کو تعلیم دینا شروع کر دیا ہے۔

بہرائچ میں واقع مدرسہ جامعہ غازیہ فیض العلوم، دارالعلوم مسعودیہ مصباحیہ، جامعہ غازیہ سید العلوم بڑی تکیہ، جامعہ اشرافیہ مسعود العلوم چھوٹی تکیہ کے ساتھ ساتھ تمام مدارس عربیہ میں نصاب کی ساری کتابیں آن لائن پڑھائی جارہی ہے-

بہرائچ: مدارس عربیہ میں آن لائن کلاسز کا آغاز

لاک ڈاؤن میں طلباء اپنے کورس کی کتابوں سے بھرپور استفادہ کے لیے تمام اپلیکیشن کے ذریعہ آن لائن کلاسز سے فیضیاب ہو رہے ہیں ۔

معروف عالم دین مولانا مصعب خان اور معین الدین قادری نے بتایا کہ ہمارے مدرسے میں سبھی مدرسین اپنے اپنے درجات کی کتابیں اس لاک ڈاؤن میں آن لائن پڑھا رہے ہیں ہاں کچھ طلبا کے ابھی موبائل نمبر موصول نہیں ہوئے ہیں جلد ان بچوں سے رابطہ کرکے انہیں بھی آن لائن تعلیم دے کر کورس کو مکمل کرایا جائے گا۔

روزانہ چار سے پانچ گھنٹے آن لائن درس دیا جا رہا ہے۔ اس آن لائن کلاسز میں طلبہ نے پوری دلچسپی کے ساتھ نہ صرف شرکت کی بلکہ خواہش ظاہر کی کہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے۔آج لاک ڈاؤن کے وقت ہزاروں طلبا گھر بیٹھے آن لاٸن تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details