اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہرائچ : ہوم گارڈ کے اہلکاروں نے کام کا بائیکاٹ کرنے کا انتباہ دیا - بہرائچ کی خبریں

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ضلع کمانڈنٹ اور ہوم گارڈ کے جوانوں کے مابین ٹکراؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

بہرائچ : ہوم گارڈز نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی
بہرائچ : ہوم گارڈز نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی

By

Published : Jun 26, 2020, 10:44 PM IST

ضلع کمانڈنٹ کے رویے سے پریشان ہوم گارڈ کے اہلکاروں نے شہر مجسٹریٹ کو 11 نکاتی مطالبات کا میمورنڈم پیش کیا۔

ہوم گارڈ ستیندر موہن سریواستو نے بتایا کہ 'کورونا وباء کی وجہ ملک میں لاک کے دوران ہم لوگوں نے 300 ہوم گارڈز جوانوں کی ڈیوٹی کے مطالبے کو لے کر ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار سے ملاقات کی تھی جس سے ناراض ہو کر ضلع ہوم گارڈ کمانڈنٹ نے 5 ہوم گارڈ جوانوں کو معطل کر دیا تھا۔'

بہرائچ : ہوم گارڈز نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی

اس کے بعد چیف ریوینیو آفیسر کی تحقیقات کے بعد معطلی واپس کی گئی اور انہیں بحال کر دیا گیا لیکن ابھی تک انہیں نا تو ڈیوٹی دی جارہی ہے اور نہ ہی ان کے نام کو کمپیوٹر کے ڈاٹا میں فیڈ کیا گیا ہے۔

جس کی وجہ سے انہیں ڈیوٹی نہیں دی جارہی ہے جس کے سبب ان جوانوں کے کنبہ اور بچے فاقہ کشی کرنے کو مجبور ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جوانوں کے نام کمپیوٹر کے ڈاٹا میں فیڈ کرا کر فوراً ڈیوٹی دی جائے اور ڈیوٹی لسٹ کو نکال کر ڈیوٹی الاؤنس دیا جائے، اگر ہمارے مطالبات پورے نا کیے گئے تو یکم جولائی 2020 سے ہم سبھی ہوم گارڈ مکمل طور پر کام کا بائیکاٹ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details