بھاگلپور:ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور کو نیوٹریشن سوسائٹی آف انڈیا کے بھاگلپور چیپٹر کو نیوٹریشن سوسائٹی آف انڈیا، حیدرآباد کی جانب سے 55ویں سالانہ کانفرنس میں 'بہترین چیپٹر ایوارڈ' سے سرفراز کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق علی انہوں نے کہا کہ ہندوستان 2023 میں بھوک کے عالمی انڈیکس میں 111 ویں نمبر پر ہوگا جبکہ 2014 میں یہ 55 ویں نمبر پر تھا۔
انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں اناج کی بڑی پیداوار کے باوجود لوگوں کو دو وقت کا کھانا میسر نہیں ۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ حکومت غریبوں تک اناج پہنچائے یا غریبوں کو اناج تک پہنچنے دے۔ اس کے بعد حکومت ہند کی طرف سے فوڈ سیکورٹی ایکٹ منظور کیا گیا جس کے تحت اگلے 5 سال تک 20 کروڑ لوگوں کو مفت غذائی اجناس دیا گیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے اصرار کیا کہ نیوٹریشن سیکیورٹی ایکٹ بھی لاگو کیا جائے۔