اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: باپ کے جذبہ نے تین بیٹیوں کو بنادیا ڈاکٹر - میرٹھ نیوز

معمولی میڈیکل اسٹور چلانے والے عامر احمد کی بیٹیوں نے نیٹ کوالیفائی کرکے اپنے والد کا خواب آج پورا کر دکھایا ہے۔

میرٹھ: بیٹیا روشن مستقبل کی ضامن
میرٹھ: بیٹیا روشن مستقبل کی ضامن

By

Published : Nov 10, 2021, 10:50 AM IST

اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ایک معمولی میڈیکل اسٹور کی مدد سے اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بنانے کے ساتھ ہی ان کو کامیاب ڈاکٹر بنانے کا جذبہ رکھنے والے عامر احمد کے خواب کو ان کے بچوں نے نیٹ کوالیفائی کرکے آج پورا کردکھایا ہے۔ اپنے بچوں کی بہتر تربیت اور اعلیٰ تعلیم دلانے والے عامر نے بتایا کہ وہ جب اپنے چھوٹے سے میڈیکل اسٹور پر دوائی کا کاروبار کرتے تھے تو ہسپتال اور دوکان پر ڈاکٹرز کو دیکھ کر ان کے اندر بھی اپنے بچوں کو ڈاکٹر بنانے کا جذبہ پیدا ہوتا تھا۔

ویڈیو

عامر احمد بتاتے ہیں کہ یہی وجہ رہی کہ میں نے اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کے ساتھ ساتھ ان کو بہترین تربیت بھی دی جس کا نتیجہ ہے کہ آج سبھی بچے ڈاکٹر بننے کے لیے تیار ہیں۔

میرٹھ: بیٹیا روشن مستقبل کی ضامن
میرٹھ: بیٹیا روشن مستقبل کی ضامن

وہیں ڈاکٹر بن رہیں ان کی بیٹیوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی کامیابی کے لیے ان کی فیملی کا سپورٹ بہت ضروری ہے. ڈاکٹر فیملی کے نام سے مشہور ہونے والے عامر احمد کو مبارک باد دینے والوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے یہاں تک کہ مقامی رکن اسمبلی رکن سومیندر تومر نے بھی ان کے گھر پہنچ کر ان کی بیٹیوں کے ڈاکٹر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ ہمارے سماج میں خاص کرکے مسلم طبقہ میں بیٹیوں کی اعلیٰ تعلیم کی طرف کم ہی توجہ دی جاتی تھی لیکن عامر احمد کی بیٹیاں مثال ہے ان والدین کے لئے جو اپنی بیٹیوں کو گھر میں ہی قید کرکے رکھنا چاہتے ہیں۔ بس ضرورت ہے ان بیٹیوں کو اپنے والدین کے سپورٹ کی تاکہ وہ بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اپنے مستقبل کو روشن کرسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details