اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' پروگرام کا انعقاد - بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ

ضلع مظفر نگر میں گاؤں کے تمام سربراہوں اور گرام پنچایت سکریٹریوں نے 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' اسکیم کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین سے متعلق قوانین، خواتین کی تعلیم ، خواتین کی حفاظت اور مختلف اسکیموں اور دیہی مسائل کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مظفر نگر: بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام کا انعقاد
مظفر نگر: بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام کا انعقاد

By

Published : Feb 20, 2020, 8:04 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:14 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں گاؤں کے سربراہوں اور گرام پنچایتوں کے عہدیداروں کے ساتھ، 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' اسکیم کے تحت جانسٹھ راڈ پر نجی بینكٹ ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں 600 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

مظفر نگر: بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام کا انعقاد

وہیں پروگرام کی صدارت ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اور چیف ڈویلپمنٹ آفیسر آلوک یادو نے کی۔

اس پروگرام کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے، چیف ڈویلپمنٹ آفیسر مسٹر آلوک یادو، ضلع پنچایت راج افسر مسٹر سدھیر کمار سریواستو، ضلع تپدق کے افسر ڈاکٹر لوکیش گپتا سمیت ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر مسٹر محمد مشفقین موجود رہے۔

اس موقع پر ریحانہ ادیب کی سربراہی میں ٹیم نے بیٹیوں کی اہمیت کو ظاہر کرنے کے لئے نغمے بھی گائے۔

وہیں کلکٹر سیلوا کماری جے نے اپنے خطاب میں حکومت کی ترجیح کی مختلف اسکیموں کے تعلق سے بتایا اور گاؤں کے ہیڈ اور گرام پنچایت افسران کو ہدایت دی کہ وہ گاؤں کی سطح پر سرکاری اسکیموں کے فوائد فراہم کریں۔

مزید پڑھیں:'اقدار اور صحافت کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں'


'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' 'وزیر اعلی کنیا سمنگلا یوجنا' اور 'پنشن یوجنا' کے بارے میں معلومات ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر محمد مشفقین نے دی ہے۔

وہیں پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے بچیوں کی حفاظت اور 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' پر حلف لیا آخر میں پروگرام کا اختتام ضلع پروبیشن آفیسر مسٹر محمد مشفقین نے کیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details