اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: بین الاقوامی آن لائن مشاعرے کا اہتمام - اردو نیوز مظفرنگر

بیسٹی ایجوکیشن سنستھان دوحہ قطر کے زیراہتمام بین الاقوامی آن لائن مشاعرہ مشہور قلم کار پنڈت ساگر تریپاٹھی کی صدارت اور معروف ہندی اردو قلمکار راکھی کٹیار کی خوبصورت نظامت میں منعقد ہوا۔

online international mushaira
بین الاقوامی آن لائن مشاعرے کا انعقاد

By

Published : Apr 4, 2021, 12:57 PM IST

مشاعرے میں بھارت کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کے شعراء نے شرکت فرمائی۔ بھارتی وقت کے مطابق شام سات بجے سے مشاعرے کا آغاز ہوا جو کہ رات ساڑھے دس بجے تک کامیابی کے ساتھ جاری رہا۔

دیکھیں ویڈیو

اس آن لائن مشاعرے کو مختلف ممالک میں اردو شاعری کے چاہنے والوں نے سنا اور محظوظ ہوئے۔ مشاعرے کے کنوینر بیجناتھ شرما عرف منٹو رہے۔

معاون کنوینر کی ذمہ داری مشہور شاعر ڈاکٹر طاہر قمر نے نبھائی۔ مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت فرمائی ان میں ڈاکٹر سنیل یادو، ڈاکٹر ساگر تریپاٹھی، طاہر قمر میران پوری، ڈاکٹر تنویر گوہر مظفرنگری، ارشد ضیاء، راکھی کٹیار، نازنین علی صاحبہ، افتخار راغب، ڈاکٹر بھاگیہ خاموش، اندو مشرا کرن،پرویز غازی، شاہد حسن شاہد، پردیپ منی تواری اور فرمان ضیائی کے نام شامل ہیں۔ پڑھے گئے اشعار میں سے چند شعراء کے شعر۔


ڈاکٹر تنویر گوہر کے اشعار کچھ یوں ہیں۔

معجزے تیرے غم کے دیکھتے ہیں
آج تیور قلم کے دیکھتے ہیں

ضبط تونے تو ساتھ چھوڑ دیا
حوصلے چشم نم کے دیکھتے ہیں

اس کے چہرے میں دلکشی ہے عجب
چلنے والے بھی تھم کے دیکھتے ہیں۔

ڈاکٹر طاہر قمر کہتے ہیں

بادل سیاہ ہو تو گرجتا ضرور ہے
فنکار ہو تو فن میں چمکتا ضرور ہے

مزید پڑھیں:

کانگریس نے پنچایت انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی


پتھر کی بات میں نہیں کہتا کبھی مگر
سینے میں دل اگر ہے دھڑکتا ضرور ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details