سہارنپور سے ایک مرتبہ پھر خاکی کو شرمسار کرنے والی خبر سامنے آئی ہے۔ سہارنپور کے تھانہ بہٹ کے ایس ایچ او کرن پال سنگھ کا ایک آڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل آڈیو میں ایس ایچ او پوجا نام کی خاتون کو فحش گالیاں دے رہے ہیں۔
دراصل نے پوجا نام کی خاتون 'اسٹون کریشر' کا کاروبار کرتی ہیں۔ انہوں نے کچھ دن پہلے اپنے پارٹنرز ریکیش، امت اور منٹو کے خلاف بہٹ تھانہ میں بدسلوکی اور مارپیٹ کرنے کی شکایت درج کرائی تھی۔
ان کا الزام ہے کہ پارٹنرز سے الگ ہونے کے بعد جب وہ حساب کتاب کرنے گئیں تو پارٹنروں نے ان کے ساتھ مارپیٹ اور گالی گلوج کی۔ اتنا ہی نہیں بلکہ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے ان کے کپڑے تک پھاڑ دیئے۔
معاملے کی شکایت کرنے پوجا پولیس کے پاس پہنچی لیکن پولیس نے کارروائی نہیں کی، جس کے بعد ریکیش، امت اور منٹو انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگے۔