نوئیڈا:ریاست اتر پردیش میں بچہ چوری کے واقعات لگاتار منظر عام پر آ رہے ہیں، ایسے میں کئی واقعات میں افواہیں پھیلانے کی وجہ سے ہجوم کی جانب سے کچھ لوگوں کی پٹائی بھی کی جارہی ہے۔ بدھ کو ایک ایسا ہی معاملہ نوئیڈا کے فیز ٹو، کوتوالی علاقے کے یعقوب پور گاؤں میں پیش آیا ہے، جہاں راہل نامی ایک گداکر کو لوگوں نے پکڑ کر پٹائی کی۔ راہل پر الزام ہے کہ وہ بچہ چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس پر لوگ جمع ہوئے اور اس کی جم کر پیٹائی شروع کر دی۔ اُس کی پٹائی کا ایک ویڈیو بھی سماجی رابطہ گاہ پر گشت کر رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ Beggar Accused of abducting children beaten in Noida
Beggar beaten in Noida بچہ چوری کے شک میں ایک شخص کی پٹائی - نوئیڈا بھیس بدل کر گداکری
بچہ چوری کرنے کے شک میں نوئیڈا میں ہجوم نے بھیس بدل کر گداکری کرنے والے ایک شخص کی پٹائی کر دی۔ Beggar Accused of abduction beaten in Noida
اطلاعات کے مطابق نوئیڈا کے فیز 2 علاقے میں واقع یعقوب پور گاؤں کے لوگوں نے ایک ’’گداگر‘‘ کو پکڑ لیا، اس پر الزام ہے کہ وہ ’’بھیس بدل کر بچہ چوری کرتا ہے۔‘‘ جس کے بعد گاؤں والوں نے اسے پکڑ کر اس کی پٹائی کی۔ وائرل ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ مضروب شخص کے چہرے، خصوصاً ناک اور منہ سے خون بہہ رہا ہے۔ Crowd beats beggar in Noida video goes viral
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے گاؤں سے چار لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ اس کے بعد پولیس نے ایک خصوصی مہم چلائی اور لوگوں کو اس طرح کی افواہیں پھیلانے والوں سے دور رہنے کی ہدایت دی اور ساتھ ہی لوگوں کو آگاہ کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جس شخص کی پٹائی کی گئی وہ گیجھا گاؤں کا رہائشی ہے۔