سہارنپور میں بی ایڈ میں داخلہ کےلیے منعقد کئے گئے امتحانات سے قبل کووڈ۔19 کے تحت حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق نگرنگم کی جانب سے امتحانی مراکز کو سنیٹائز کیا گیا، طلبہ و طالبات کی اسکرینگ کی گئی، اور امتحانی مراکز پر سماجی فاصلہ برقرار رکھا گیا۔
سہارنپور میں بی ایڈ انٹرنس امتحان کا انعقاد کووڈ۔19 کے چلتے لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد تمام اسکولز اور کالجز بند ہیں، تقریبا 4 ماہ کے لمبے عرصہ کے بعد آج سہارنپور میں امتحانات کا انعقاد عمل میں آیا۔
سہارنپور میں 8 مراکز بی ایڈ میں داخلہ کےلیے امتحانات منعقد کئے گئے اور تقریباً 4 ہزار طلبہ و طالبات نے ان امتحانات میں شرکت کی۔
امتحانی مراکز میں داخلہ سے قبل طلبا کی اسکینگ کی گئی اور انہیں ماسک لگانے کی ترغیب دی گئی۔
اس موقع پر طلبا نے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ کافی عرصہ کے بعد امتحانات منعقد ہوئے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں پڑھائی کرنا مشکل ہے۔