اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو کے ریسرچ اسکالر بنا گاؤں کا پردھان - kunwar ahmed mohammad

اتر پردیش کے علی گڑھ میں موجود علی مسلم یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر کنور محمد احمد نے تعلیمی سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گاؤں کے پردھان کے انتخاب میں جیت درج کرتے ہوئے پردھان بن گئے ہیں۔

up_ali_amu_research_scholar_become_village_pradhan_02_7206466
اے ایم یو کے ریسرچ اسکالر بنا گاؤں کا پردھان

By

Published : Jun 17, 2021, 5:01 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کچھ خواہشمند طلبہ تعلیم و تربیت کے ساتھ طلبہ یونین کا حصہ بن کر ملک کی سیاسی سرگرمیوں میں بھی سرگرم رہتے ہیں۔ طلبہ یونین کے انتخابات میں منتخب ہونے کے بعد طلبہ نہ صرف یونیورسٹی بلکہ ملک کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد زیادہ تر طلبہ ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کی رکنیت حاصل کرتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو
اطلاع کے مطابق یونیورسٹی کے شعبہ ہندی کے موجودہ ریسرچ اسکالر کنور احمد محمد یونیورسٹی کے پہلے ایسے ریسرچ اسکالر ہیں جنہوں نے طالب علم رہتے ہوئے پردھانی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر پردھان بن گئے ہیں۔ ریسرچ سکالر کنور احمد محمد نے خصوصی گفتگو میں سب سے پہلے گاؤں کے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں پردھانی کے لیے منتخب کیا۔ کنور احمد نے مزید کہا یہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کوئی طالب علم یونیورسٹی کا طالب علم رہتے اپنے گاؤں کا پرھان بنا ہے۔میرا سب سے پہلا کام ہے گاؤں کی شاندار ترقی ہونی چاہیے، ترقی ہونے کا مطلب ہے کہ سب سے پہلے ان کی تعلیمی معیار میں اضافہ ہو۔اس کے علاوہ میں اپنے گاؤں کے بچوں کو بہترین تیاری کرواؤں گا تاکہ وہ یونیورسٹی کے داخلے امتحانات میں کامیابی حاصل کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details