اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: نگرنگم کے صفائی ملازم کے ساتھ مارپیٹ - اترپردیش نیوز

سہارنپور میں ایک کار سوار نے نگر نگم کے ملازم کے ذریعے راستہ نہیں دینے پر بدسلوکی کی اور اس کے ساتھ مارپیٹ کی جس کے بعد ملازمین نے تھانہ صدر کوتوالی میں ہنگامہ کیا۔

نگر نگم کے صفائی ملازم کے ساتھ مارپیٹ
نگر نگم کے صفائی ملازم کے ساتھ مارپیٹ

By

Published : Jun 3, 2020, 5:35 PM IST

کورونا وائرس وبا کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اور پولیس، صفائی ملازمین، ڈاکٹرز وغیرہ اپنی خدمات انجام دے کر اس وبا سے ملک کے عوام کو بچانے میں مصروف ہیں تو وہیں کچھ لوگ کورونا واریئرس کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ایسا ہی تازہ معاملہ یوپی کے ضلع سہارنپور میں سامنے آیا ہے جہاں آج صبح نگر نگم ملازم اپنی گاڑی کو لے کر جا رہا تھا تو پیچھے سے فور ویلر سوار آدمی نے سائیڈ نہیں دینے کو لے کر صفائی کرنے والے ملازم کی گاڑی کے آگے اپنی گاڑی لگا دی، اس کے ساتھ بدسلوکی اور مار پیٹ کی۔

جس کے بعد صفائی ملازمین نے صدر کوتوالی پہنچ کر جم کر ہنگامہ کیا۔ وہیں پولیس نے زخمی صفائی ملازم کو میڈیکل کیلئے بھیج دیا ہے اور بدتمیزی اور مارپیٹ کرنے والے آدمی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details