اردو

urdu

ETV Bharat / state

دوسری شادی کرنے کے خواہاں شوہر کی پٹائی - جہیز ہراسانی

میرٹھ میں ایک شادی شدہ شخص کو دوسرا نکاح کرنا اس وقت مہنگا پڑا جب اس نے پہلی بیوی کو چھوڑ کر دوسری شادی کےلیے جارہا تھا تب پہلی بیوی نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ موقع پر پہنچ کر اس کی زبردست پٹائی کر ڈالی اور 112 نمبر پر کال کر نے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

دوسری شادی کرنے کے خواہاں شوہر کی پٹائی
دوسری شادی کرنے کے خواہاں شوہر کی پٹائی

By

Published : Jun 26, 2021, 9:52 PM IST

اترپردیش کے میرٹھ میں دوسری شادی کرنے جا رہے شخص کی اس کی پہلی بیوی نے پٹائی کردی۔ یہ واقعہ تھانا لساڑی گیٹ علاقہ میں پیش آیا، جہاں سات سال قبل عمران نامی شخص کی شادی دہلی کے مصطفی آباد کی رہنے والی گلفشاں کے ساتھ ہوئی تھی لیکن شادی کے کچھ دن بعد ہی اس شخص نے مبینہ طور پر جہیز کے نام پر گلفشاں کا استحصال کرنے لگا جبکہ اسے ایک چار سال کا بیٹا بھی تھا۔

دوسری شادی کرنے کے خواہاں شوہر کی پٹائی

جہیز ہراسانی کی رپورٹ دہلی کے ککڑ ڈوما تھانے میں درج کرائی گئی تھی، اس دوران عمران نے پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسرا نکاح کرنے کی تیاری میں تھا، تاہم کسی طرح گلفشاں کو نکاح کی خبر ملی جس کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ میرٹھ پہنچ گئی اور موقع پر پہنچ کر شوہر کی جم کر پٹائی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:: رامپور: متعدد معاملوں میں نامزد ملزم نبو عرف نایاب کی جائیداد ضبط

اس واقعہ کے بعد پولیس نے عمران کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کردیا۔ پہلی بیوی اور اس کے گھر والوں نے عمران کے خلاف تحریر شکایت درج کرائی۔ پولیس اس معاملہ میں مزید تحقیقات کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details