لیگل سروس ڈے کے موقع پرگریٹر نوئیڈا میں واقع شاردا یونیورسٹی میںمنعقدہ پرورگرام سے خطاب کرتے ہوئےچیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ اس اجتماع کا حصہ بن کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے۔ میں ان تمام نوجوان اور پرجوش چہروں کو دیکھ کر بے حد خوش ہوں۔ نوجوان بھارت کا مستقبل ہیں۔ ہر شعبہ میں کام کرنے والے کو اپنا 100 فیصد دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف سب کے لیے ہے۔ قانونی پیشہ منافع کمانے کے لیے نہیں بلکہ سماجی خدمت کے لیے ہے۔ قانون کے طلبا ضرورت مندوں کی آواز بنیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سوامی وویکانند نے کہا تھا، پیچھے مڑ کر نہ دیکھو، آگے دیکھو۔ صرف لامحدود جوش، لامحدود ہمت اور لامحدود صبر سے ہی عظیم مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ سنہ 1995 میں آج کے دن قانونی امداد کے تصور کو ادارہ جاتی شکل دی گئی۔ حقیقی قانونی امداد کا لمحہ ہماری آزادی سے بہت پہلے شروع ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تقریب میں قانون کے نوجوان طلباء کو دیکھ کر خوشی ہوئی، جنہوں نے لیگل سروسز آفیسرز کے زیر اہتمام 'موٹ کورٹ' مقابلوں میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔