اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی ڈی سی ممبران کا استحصال ہورہا ہے: سماجوادی پارٹی - سماجوادی پارٹی کے سینئیر رہنما اروند سنگھ گوپ

ریاست اتر پردیش کے شہر بارہ بنکی میں 10 جولائی کو ہونے والے بلاک ڈیولپمنٹ کمیٹی سربراہ کے انتخابات سے قبل سماجوادی پارٹی نے بی ڈی سی اراکین کے استحصال کا الزام عائد کیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کا الزام
سماجوادی پارٹی کا الزام

By

Published : Jul 6, 2021, 7:31 PM IST

سماجوادی پارٹی کا الزام ہے پولیس اور انتظامیہ کے لوگ بی ڈی سی ممبران پر بی جے پی کے لیے ووٹ کرنے کا دباؤ بنا رہے ہیں۔ اس کے خلاف سماجوادی پارٹی نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دے کر انتباہ دیا ہے کہ اگر اسے روکا نہ گیا تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گی۔

اروند سنگھ گوپ

واضح رہے کہ منگل کی صبح سماجوادی پارٹی کے سینئیر رہنما اروند سنگھ گوپ کی قیادت میں تمام ارکان اسمبلی اور دیگر رہنما نے کلکٹریٹ پہنچ کر ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا۔

اس کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران اروند سنگھ گوپ نے کہا کہ 'پارٹی کو اطلاع ملی ہے کہ ضلع کے الگ الگ خطوں سے بی ڈی سی اراکین پر پولیس اور انتظامیہ کے لوگ بی جے پی کو ووٹ دینے کا دباؤ بنا رہے ہیں۔ یہی نہیں اس کےلیے بی ڈی سی اراکین کا استحصال بھی کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا رام نگر کوتوالی میں ایک بی ڈی سی رکن کو تین سے بیٹھا کر رکھا گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی جمہوری نظام میں اعتماد رکھتی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ بلاک ڈیولپمنٹ کمیٹی کے سربراہ کے انتخابات میں سب اپنی مرضی سے ووٹ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: رامپور: بی جے پی پرووٹرز کوغائب کرنے کا الزام

اروند سنگھ نے کہا کہ ہماری شکایت پر ضلع مجسٹریٹ نے یقین دہانی کرائی ہے۔ اگر اس پر غور نہیں کیا گیا وہ احتجاج کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details