اترپردیش کے ضلع بدایوں میں محکمہ بجلی کے سینکڑوں ملازمین مسلسل 9 روز سے بجلی دفتر بدایوں میں احتجاج کر رہے ہیں، لیکن اب تک ان ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔
ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں محکمہ بجلی کے سینکڑوں ملازمین بجلی دفتر کی باہر مسلسل 9 روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔ ان ملازمین کا احتجاج 'اترپردیش پاور کارپوریشن نیودا سنودا کرمچاری سنگھ' کے سرپرستی میں جاری ہے۔
ان ملازمین کے احتجا کی وجہ تقریبا 9 ماہ سے ملازمین کی تنخواہ کا نہ ملنا، حکومت اور ملازمین کے درمیان پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کا ہونا، کمپنی کے ذریعے ملازمین کے ای پی ایف اور ای ایس آئی سہولیات میں بدعنوانی کے معاملات، مسلسل حادثات کا شکار ہورہے لائن مین کو معاوضہ اور پرائیویٹ کمپنی کو ہٹا کر تمام ملازمین کو راست طور پر ریاستی حکومت سے منسلک کرناشامل ہے۔