اترپردیش بار کونسل کے چیئرمین ہری شنکر سنگھ اس وقت سی بی آئی کے گھیرے میں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 'اترپردیش بار کونسل کے چیئرمین ہری شنکر سنگھ نے غیر مجاز کلرک کے ساتھ ایک الگ مشترکہ بینک کھاتہ کھولا اور اس اکاؤنٹ میں اندراج فیس کے طور پر جمع کی گئی رقم کو بغیر کسی اجازت کے خود ہی نکال لیا ہے'۔
بار کونسل آف انڈیا نے ہری شنکر سنگھ کو فوری طور پر اترپردیش بار کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے فرائض کی ادائیگی سے روک دیا ہے۔
ہری شنکر سنگھ کو یہ وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ کن حالات میں انہوں نے غیر مجاز کلرک کے ساتھ ایک الگ مشترکہ بینک اکاؤنٹ کھولا اور اترپردیش کی بار کونسل سے اجازت لیے بغیر اس اکاؤنٹ میں اندراج فیس کے طور پر جمع کی گئی رقم کو اپنے لیے کیوں نکال لیا؟
گزشتہ 14 مارچ کے بعد سنگھ کے ذریعہ منظور کردہ تمام احکامات پر عملدرآمد کرنے بعد بی سی آئی نے انہیں یہ بھی ہدایت کی ہے کہ 'وہ 15 مارچ سے کوئی احکامات جاری نہ کریں'