اردو

urdu

ETV Bharat / state

BBC documentary وشو بھارتی یونیورسٹی میں 24 فروری کو منعقدہ کنویشن قبل ہی تنازعہ کھڑا ہوگیا - مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے بولپور

بیربھوم ضلع کے بولپور میں واقع تاریخی وشو بھارتی یونیورسٹی میں 24 فروری کو کنویشن کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔وزیردفاع راجناتھ سنگھ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔کنویشن کی تقریب سے پہلے ہی یونیورسٹی کو لے کر بنگال کی سیاست گرما گئی ہے۔

وشو بھارتی یونیورسٹی میں 24 فروری کو کنویشن کی تقریب سے پہلے ہی تنازع کھڑا
وشو بھارتی یونیورسٹی میں 24 فروری کو کنویشن کی تقریب سے پہلے ہی تنازع کھڑا

By

Published : Feb 22, 2023, 7:06 PM IST

بولپور:مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے بولپور میں واقع تاریخی وشو بھارتی یونیورسٹی میں 24 فروری کو کنویشن کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔وزیردفاع راجناتھ سنگھ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔یونیورسٹی میں کنویشن کی تقریب سے پہلے ہی بی بی سی کی وزیراعظم مودی بنائی گئی دستاویزی فلم کو لے کر بنگال کی سیاست گرما گئی ہے۔ اسی درمیان ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے یونیورسٹی میں ہی بی بی سی کی وزیراعظم مودی بنائی گئی دستاویزی فلم کی نمائش کی جائے گی ۔اس کو لے کر یونیورسٹی کے وائس چانسلربدوت چکرورتی نے کڑی تنقید کی ہے۔وائس چانسلر بدوت چکرورتی اور نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کے درمیان زمین کو لے کر جاری تنازع کے سبب یونیورسٹی پہلے ہی سرخیوں میں ہے۔

وشو بھارتی یونیورسٹی میں 24 فروری کو کنویشن کی تقریب سے پہلے ہی تنازع کھڑا

خیال رہے کہ بی بی سی نے گجرات فسادات پر ایک دستاویزی فلم 'دی مودی کوشین' بنائی تھی۔ اس دستاویزی فلم میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں کئی حقائق سامنے آئے ہیں جنہیں بی جے پی حکومت ماننے سے انکار کرتی ہے۔ اس لئے ملک بھر میں اس دستاویزی فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس دستاویزی فلم کو کئی سوشل سائٹس سے بھی ہٹا دی گئی ہے۔ اس کے باوجود ملک کی کئی یونیورسٹیوں کے طلباء نے اس دستاویزی فلم کو اپنے کیمپس جیسے جادو پور یونیورسٹی، پریذیڈنسی یونیورسٹی، دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی وغیرہ میں دکھائی گئی ہے۔ اس بار یہ دستاویزی فلم شانتی نکیتن میں بھی دکھائی جائے گی۔

وشو بھارتی یونیورسٹی میں 24 فروری کو کنویشن کی تقریب سے پہلے ہی تنازع کھڑا

معلوم ہوا ہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم سبھاش سرکار، مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس اور دیگر 23 فروری کو شانتی نکیتن کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ایک طرف مرکزی وزراء 23 فروری کو وشو بھارتی کے لپیکا تھیٹر میں 'بھانو سنگھر پدابالی کی نمائش کا حصہ ہوں گے دوسری طرف، گجرات فسادات کی دستاویزی فلم 'دی مودی کوشین' اسی دن کیمپس میں دکھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Amit Shah On AFSPA افسپا کو تین چار برس میں ناگالینڈ سے واپس لیا جاسکتا ہے، امت شاہ

ہی بی بی سی کی وزیراعظم مودی بنائی گئی دستاویزی فلم کے ریلیز کے فوراً بعدانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بی بی سی کے دفتر میں ایک سروے' کیا۔ ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے رہنما شوبو ناتھ نے کہا کہ وشو بھارتی ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ دستاویزی فلم کی نمائش کی جائے گی۔اس کو لے کر ہنگامہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details