علی گڑھ:قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق سیلف فائنانس اسکیم کے تحت چار سالہ (8 سمسٹر) کا بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے) کورس عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں شروع کیا گیا ہے جس میں داخلے لینے کی آخری تاریخ 14 اگست اور تاخیر فیس کے ساتھ 17 اگست ہے۔ بی بی اے میں چالیس نشستیں رکھی گئی ہے جو اے ایم یو کے شعبہ کامرس سے ہوگا۔
اے ایم یو کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد فیصل فرید نے بتایا بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے) کورس شروع کیا ہے جس میں داخلہ کے لئے فارم آن لائن جمع کئے جاسکتے ہیں جس کی آخری تاریخ 14 اگست 2023 ہے، جب کہ 300 روپئے کی تاخیر فیس کے ساتھ آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 17 اگست 2023 ہے۔ اے ایم یو کی ویب سائٹ
https://www.amucontrollerexams.com/uploads/files/ddeb5c153073ac7952a650da804bca79.pdf
پر جاکر خواہشمند طلباء مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور آن لائن فارم جمع کرسکتے ہیں۔کورس کا نصاب بزنس مینجمنٹ، مارکیٹنگ، فائنانس، انٹرپرینیورشپ اور فروغ انسانی وسائل کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ اس میں تجرباتی اور اطلاقی تدریس پر زور دینے کے ساتھ طلباء کو موجودہ مسابقتی ماحول میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے انٹرن شپ، پروجیکٹس، کیس اسٹڈیز اور صنعتی رابطہ سازی کے مواقع فراہم ہوں گے۔
فرید نے مزید کہا داخلہ ٹیسٹ 27 اگست 2023 کو منعقد ہوگا، جس میں امیدواروں کی زبان کی صلاحیت، نیومیریکل صلاحیت، ریزننگ اور عمومی معلومات کو پرکھا جائے گا۔بی بی اے میں داخلہ کے لئے طلباء کے بارہویں جماعت میں پچاس فیصد نمبر لازمی ہیں۔ آرٹس، کامرس، سائنس کے طلباء بھی بی بی اے میں داخلہ لے سکتے ہیں۔