علیگڑھ: اترپردیس کی ادبی و ثقافتی تنظیم بزم ادب خواتین کی نشست علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے یو جی سی۔ ایچ آر ڈی سنٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فائزہ عباسی کی رہائش گاہ پر منعقد کی Bazm Adab Women's Meeting in Aligarh گئی۔ اس نششت میں اراکین بزم ادب اور علی گڑھ کی دیگر معزز خواتین نے شرکت کی۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی اہلیہ ڈاکٹر حمیدہ طارق جو شعر و ادب کا اعلی ذوق رکھتی ہیں انہوں نے بھی اس نششت میں شرکت کی۔ نشست کا آغاز ریحانہ محسن نے تلاوت قرآن پاک اور اس کے ترجمہ سے کیا۔
بزم ادب خواتین کی رکن ثمینہ لودھی نے اخلاقیات پر مبنی ایک مضمون 'مانگتے رہے' کہ عنوان سے پیش کیا۔ وہیں مشہور ادیبہ اور افسانہ نگار انجم قدوائی نے اپنا افسانہ "یہ راستے دل کے" پڑھ کر سنایا۔
موجودہ دور کے افسانہ نگاروں میں ایک خاص مقام رکھنے والی افسانہ نگار افشاں ملک نے بھی اپنا تازہ افسانہ "محبت کے رنگ" صامعین کے روبرو پیش Bazm Adab Aligarh کیا۔
محترمہ آصف اظہار علی نے اپنی شاعری تخلیقات سے سامعین کو محظوظ کیا۔ سب سے زیادہ پر اثر اور رقت آمیز وہ لمحات تھے جب ڈاکٹر فائزہ عباسی نے اپنے پڑھے گئے مضمون میں اس ناقابل بیان درد اور خیالات کا اظہار کیا جو اپریل 2021 میں اپنے محبوب شوہر یعنی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ایک قابل اور انتہائی مقبول پروفیسر جمشید علی صدیقی کے 53 سال کی عمر میں انتقال ہونے پر ڈاکٹر فائزہ عباسی نے محسوس کیا تھا۔