اردو

urdu

ETV Bharat / state

بستی: سریو ندی میں طغیانی، متعدد گاؤں متاثر - ندی کا دباؤ سرحدی باندھ پر

اترپردیش کے ضلع بستی میں سریو ندی کے سیلاب سے 45گاؤں متاثر ہیں جبکہ 20 سے زیادہ گاؤں پانی سے گھرے ہوئے ہیں۔

basti: Floods in saryu river, many villages affected
بستی: سریو ندی میں طغیانی، متعدد گاؤں متاثر

By

Published : Aug 4, 2020, 7:18 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سریو ندی خطرے کے نشان سے 63 سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔ سیلاب سے ضلع کے 45 گاؤں متاثر ہیں اور 20 ہزار سے زیادہ آبادی سیلاب کا سامنا کررہی ہے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کے تعاون کے لئے 55 کشتیاں لگائی گئی ہیں جبکہ 17سیلاب کنٹرول مراکز بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے پکڑی، سنگرام، ارجن پور، نرسنگھ پور، لکڑی دوبے، لکڑی پانڈے، ہیمراج پور، کنہیا پور، چاند پور پورے، موتی رام، پہیا، اشوک کمار، سویکا، بابو خزانچی پور، وشنا داس پور، بلاس پور، دیورا، گنگوار، یہمت مالی گاؤں سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

مزید پڑھیں:آسام میں سیلاب کی تباہ کاریاں

سیلاب کی وجہ سے 55 ہزار سے زیادہ ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا ہے اور فصلیں برباد ہو گئی ہیں۔ ندی کا دباؤ سرحدی باندھ پر دباؤ بنا ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details