عالمِ اسلام میں اُن کے کروڑوں مریدین اور عقیدت مند اس برس بریلی نہ آکر اپنے گھروں میں موجود رہ کر عرس میں آن لائن شرکت کرسکیں گے۔
عالمِ اسلام میں بریلوی مرکز درگاہ اعلیٰ حضرت سے کروڑوں مریدین، زائرین اور عقیدت مند وابسطہ ہیں، اُن کے مرید نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال کے علاوہ سعودی عرب، جنوبی افریقہ، یوروپ اور امریکہ میں بھی میردین کی کثیر تعداد ہے، لیکن امسال تمام زائرین اور مریدین تاج الشریعہ کے دوسرے عرس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
عالمِ اسلام میں اُن کے کروڑوں مریدین اور عقیدت مند اس برس بریلی نہ آکر اپنے گھروں میں موجود رہ کر عرس میں آن لائن شرکت کرسکیں گے پہلی وجہ یہ ہے کہ شہر کے کسی میدان میں عرس منعقد کرنے کی اجازت نہیں ملےگی اور دوسری وجہ ہے کہ ملک اور بیرونی ممالک سے آنے والے زائرین کو فضائی پرواز پر پابندی کی وجہ سے عرس میں شرکت کرنے کا موقع نہیں ملےگا۔
واضح رہے کہ سُنّی بریلوی مرکز کے بڑے رہنما تاج الشریعہ حضرت اختر رضا خاں ازہری میاں کا سنہ 2018 میں انتقال ہو گیا تھا، سنہ 2019 میں لاکھوں زائرین کی شرکت کے ساتھ پہلے عرس میں قل شریف کی رسم ادائیگی بڑی شان و شوکت کے ساتھ ادا کی گئی، لیکن اس برس کورونا وائرس کا بدبخت سایہ ہر تقریب کے انعقاد کو متاثر کر رہا ہے۔
سُنّی بریلوی مرکز کے بڑے رہنما تاج الشریعہ حضرت اختر رضا خاں ازہری میاں کا سنہ 2018 میں انتقال ہو گیا تھا اس وبا کے پیشِ نظر عرس کی انتظامی اجازت ملنے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ لہزا درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ 'جماعت رضائے مصطفےٰ' نے اعلان کیا ہے کہ اس برس حضور تاج الشریعہ کا دوسرا عرس آن لائن منعقد کیا جائےگا، اور عرس کے تمام تقریبات آن لائن براڈ کاسٹ کیے جائیں گے۔
ملک اور بیرونی ممالک سے آنے والے مہمان علما کرام کی تقاریر اور نعت و منقبت کا آڈیو بھی آن لائن براڈ کاسٹ کیا جائےگا۔
مہلک وباکورونا وائرس کی وجہ سے سُنّی بریلوی مرکز میں اس بار 28 جون کو تاج الشریعہ کے خطاب سے مشہور حضرت اختر رضا خاں ازہری میاں کا دوسرا عرس آن لائن منایا جائےگا خیال رہے کہ ان تمام پروگرامز کو 'جامعتہ الرضا سلامک ریسرچ سینٹر' سے براڈکاسٹ کیا جائےگا۔ جماعت نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ایک آئ ٹی سیل بھی تشکیل دی ہے۔
جماعت رضائے مصطفےٰ کے صدر سلمان حسن خاں کے مطابق تاج الشریعہ کے عرس سے متعلق تمام اضلاع میں آن لائن پوسٹر جاری کر دیے گئے ہیں۔