اردو

urdu

ETV Bharat / state

تین طلاق متاثرہ خواتین کو آیوشمان اسکیم سے منسلک کرنے کا آغاز

تین طلاق متاثرین کو معاشی استحکام دلانے کی غرض سے میرا حق فاؤنڈیشن نے ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے سرکاری اسکیمس میں طلاق متاثرین خواتین کو فائدہ پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

طلاق متاثرین کو آیوشمان اسکیم سے منسلک کرنے کے لیے درخواست طلب
طلاق متاثرین کو آیوشمان اسکیم سے منسلک کرنے کے لیے درخواست طلب

By

Published : Dec 25, 2019, 10:56 PM IST

ضلع صحت محکمہ نے طلاق متاثرین کو آیوشمان اسکیم سے منسلک کرنے کے لیے درخواست طلب کی ہیں۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک فہرست ضلع صحت محکمہ کے سپرد کی گئی ہے جس میں 14 متاثرین کا نام شامل کیا گیا ہے، فاؤنڈیشن کی سربراہ فرحت نقوی بھی طلاق متاثرہ ہونے کی وجہ سے اس فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بریلی میں میرا حق فاؤنڈیشن کی سربراہ فرحت نقوی چند عرصہ قبل طلاق متاثرین کے ساتھ لکھنؤ میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرکے طلاق متاثرہ خواتین کو معاشی اسکیموں سے جوڑنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس تعلق سے انھیں وزیراعلی نے یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

حال ہی میں ریاستی حکومت نے طلاق متاثرین کو آیوشمان اسکیم کے تحت فوائد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لیے حکومت اتر پردیش نے بریلی محکمہ صحت کو طلاق متاثرہ خواتین کے ناموں کا اندراج کرنے کی ہدایت دی ہے۔

طلاق متاثرین کو آیوشمان اسکیم سے منسلک کرنے کے لیے درخواست طلب

محکمہ صحت نے محکمہ اقلیتی بہبود کو ایک مراسلہ ارسال کیا جس میں تین طلاق متاثرہ خواتین کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہے۔

اسکی اطلاع پر میرا حق فاؤنڈیشن کی سربراہ فرحت نقوی نے اپنا اور 13 دیگر متاثرین کے نام محکمہ صحت کو فراہم کرا دیے ہیں۔

سی ایم او ڈاکٹر ونیت شکلا کے مطابق تین طلاق متاثرین خواتین کی فہرست اتر پردیش حکومت کو بھیجی جائےگی۔ ابھی محض 13 نام اندراج کیے گئے ہیں جو کافی کم ہیں۔ اس بابت اقلیتی بہبود افسر سے کچھ مزید نام بھیجنے کے متعلق بات کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details