بریلی میں اسکول انتظامیہ کی من مانی اور ضد کے خلاف متعدد والدین و سرپرست متحرک ہوئے ہیں۔ پیرینٹس یونین Parents Union Bareilly نے شہر کے پریس کلب میں ایک میٹنگ منعقد کی۔ جس میں سرپرستوں اور والدین نے الزام لگایا ہے کہ اسکول انتظامیہ فیس کے نام پر ان کا استحصال کر رہے ہیں۔ بچوں کو امتحان میں بیٹھنے سے روکا جا رہا ہے۔ اسکول انتظامیہ یہ بھی دلیل پیش کر رہے ہیں کہ بچے ابھی تک آف لائن امتحان کے لیے تیار نہیں ہیں۔
شہر کے پریس کلب میں منعقد ہوئی اس میٹنگ میں شامل ہونے والے تمام والدین اور سرپرستوں کو فیس بُک کے ذریعے مدعو کیا گیا تھا۔ والدین کا کہنا تھا کہ امتحان سے چند روز قبل اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا اور فیس جمع کرنے کا دباؤ ڈالا گیا ہے۔
سرپرستوں نے کہا کہ ان کے بچوں کے براہ راست آف لائن امتحانات کا انعقاد درست فیصلہ نہیں ہے، جنہوں نے دو سال سے اسکول میں نہیں پڑھا ہے۔ بچے ذہنی طور پر اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس صورت میں زیادہ تر بچے فیل ہو جائیں گے۔