پرانے شہر کے قریش نگر علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان دنوں سڑک اور پانی کے مسئلہ سے دو چار ہونا پڑرہا ہے۔ یہاں کی سڑکیں خستہ حال ہیں اور آلودہ پانی سڑکوں پر بہنے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بچے ٹیوشن جانے سے قاصر ہیں۔ تو وہیں خواتین کا گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔
دراصل یہ سڑک قریش نگر اور صوفی ٹولہ دو وارڈز کےدرمیان حد قائم کرتی ہے۔ دونوں وارڈز کے مقامی باشندوں نے متعدد مرتبہ بریلی میونسپل کارپوریشن کے افسران سے ملاقات کرکے سڑک کی مرمت کرانے کے لئے درخواست دی ہے۔ لیکن اب تک معاملہ جوں کا توں ہے۔
دو وارڈز کو تقسیم کرکے مدینہ مسجد تک جانے والی اس سڑک کے دونوں طرف کل 45 مکانات ہیں اور تمام مکانات کے مکین مسلمان ہیں۔