اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: نیشنل لوکمت پارٹی، اتحاد ملت کونسل میں ضم

بریلی میں نیشنل لوکمت پارٹی کے تمام ضلع عہدیداران نے اپنی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور ضلع یونٹ کو آل انڈیا اتحاد ملت کونسل میں ضم کردیا۔

بریلی: نیشنل لوکمت پارٹی، اتحاد ملت کونسل میں ضم
بریلی: نیشنل لوکمت پارٹی، اتحاد ملت کونسل میں ضم

By

Published : Dec 27, 2019, 11:33 PM IST

نیشنل لوکمت پارٹی کی ضلع صدر وارث خان اور خواتین ضلع صدر فرح خان نے تمام عہدیداران کے ساتھ آل انڈیا اتّحاد ملّت کونسل میں شمولیت کا اعلان کیا۔

بریلی میں نیشنل لوکمت پارٹی کی ضلع یونٹ نے آل انڈیا اتّحاد ملّت کونسل آئی ایم سی میں ضم ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اُنہوں نے آئی ایم سی کے ریاستی انچارج جنید رضا خان کی موجودگی میں نیشنل لوکمت پارٹی سے استعفیٰ دیتے ہوئے آئی ایم سی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ریاستی انچارج جنید رضا خاں نے کہا کہ آئی ایم سی میں آنے والے تمام لیڈران کا خیر مقدم ہے اور آج کا دن آئی ایم سی کے لیے خاص دن ہے۔

بریلی: نیشنل لوکمت پارٹی، اتحاد ملت کونسل میں ضم

نیشنل لوکمت پارٹی کے عہدیداران نے اپنی پارٹی چھوڑنے اور مولانا توقیر رضا خان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنے کا عہد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ یہ لوگ آئی ایم سی کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔

انہوں نے کانگریس، بہوجن سماج پارٹی اور سماجوادی پارٹی پر الزام لگایا کہ یہ تمام پارٹیاں سیکولر ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں ، لیکن یہ پارٹیاں صرف مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details