ملک میں جاری لاک ڈاؤن نے لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کر دیا ہے، کورونا وائرس نے معاشی اور سماجی طور حکومت اور عوام کی کمر توڑ رکھی ہے لیکن اس تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے کہ کورونا وائرس نے زندگی کے فلسفہ کو کافی حد تک تبدیل کردیا ہے۔
بریلی میں آنولہ لوک سبھا نشست سے دوسری مرتبہ رکن پارلیمان منتخب ہونے والے دھرمیندر کشیپ ان دنوں سلائی مشین سے ماسک بنانے کا کام کر رہے ہیں۔
دھرمیندر کشیپ اپنے گھر کے صحن میں سلائی مشین پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ماسک بنا رہے ہیں۔
پہلی نظر میں آپکو یہ شخص درزی یا کوئی معمولی آدمی نظر آئے گا لیکن آپ کی حیرت کی انتہا اس وقت نا رہے گی جب آپ کو یہ معلوم ہوگا کہ یہ کوئی عام انسام نہیں بلکہ رکن پارلیمان ہے۔