بریلی شہر کے کالی باڑی علاقے کے رہنے والے راجیش شرما کا 15 مربع گز میں اپنا آبائی مکان ہے، خستہ حال اور پرانا ہونے کی وجہ سے مکان کے کبھی بھی گرجانے کا خدشہ تھا۔
راجیش نے مکان کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کے لیے بی ڈی اے (بریلی ڈولپمنٹ اتھارٹی) انتظامیہ سے پہلے اجازت طلب کی لیکن بی ڈی اے نے اس مکان کی تعمیر کی اجازت نہیں دی۔
راجیش نے جب مکان خود سے تعمیر کرانا شروع کیا تو بی ڈی اے کے ایک انجینیئر نے مکان کی تعمیر کو غیر قانونی بتاکر منہدم کرنے کی دھمکی دی اور کارروائی نہ کرنے کے عوض 20 ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کیا۔
لیکن جب راجیش نے محض 15 مربع گز میں اپنا مکان بنانا شروع کیا تب بھی بریلی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے)کے افسر نے مکان کی تعمیر کو غیر قانونی بتاکر اسے منہدم کرنے کی دھمکی دی۔
انجینیئر نے راجیش کے اہلخانہ سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ اسے 20،000 روپئے دے دیں گے تو ان کا مکان منہدم نہیں کیا جائے گا۔
پریشان راجیش کو جب کہیں انصاف نہیں ملا تو وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ خود کشی کرنے ضلع کلیکٹریٹ پہنچ گیا۔اس نوجوان نے یہ قدم اس لیے اٹھایا ہے کہ وہ اب انتظامیہ سے مکمل طور پر تنگ آ چکا ہے۔
راجیش شرما پیشے سے ایک معمولی بڑھئی ہے، لہذا بیس ہزار روپئے کی رقم کا انتظام کرنا اس کے لیے مشکل تھا اسی وجہ سے وہ پریشان ہوکر اپنے اہلخانہ کے ساتھ ضلع کلیکٹریٹ پہنچ گیا۔ لیکن انتظامیہ نے اسے سمجھا بجھاکر اسے یہ قدم اٹھانے سے رک دیا۔
حالاںکہ راجیش کو اس کے اہلخانہ کے ساتھ خودکشی کرنے سے روکا گیا اور اس معاملے میں راجیش سے متعلق تمام دستاویز طلب کیے گئے۔