اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے نتائج میں بی جے پی نے ضلع بریلی میں نو سیٹیوں میں سے سات سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ سماج وادی پارٹی نے دو اسمبلی سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ سماج وادی پارٹی کے جیتنے والے دونوں امیدوار مسلم ہیں اور پچھلی حکومتوں میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ BJP won seven seats in Bareilly
بریلی ضلع میں کل نو اسمبلی سیٹیں ہیں، جن میں آنولا، بیتھری چین پور، بریلی شہر، بریلی کینٹ، فرید پور، میر گنج، نواب گنج، بہیڑی اور بھوجی پورہ شامل ہیں۔ یہاں سے سماج وادی پارٹی نے صرف بہیڑی اور بھوجی پورہ سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ Total nine assembly constituencies in Bareilly
بہیڑی اسمبلی سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے عطاء الرحمٰن نے بی جے پی کے ریونیو وزیر چھترپال گنگوار کو شکست دی، جب کہ بھوجی پورہ میں سماج وادی پارٹی کے شہزل اسلام نے بی جے پی کے بہورن لال موریہ کو شکست دی ہے۔ SP won Two seats in Bareilly
بہیڑی اسمبلی سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے امیدوار عطاء الرحمٰن کی جیت کئی حوالوں سے غیر متوقع ہے۔ عطاء الرحمٰن کو کل 1لاکھ 23 ہزار 639 ووٹ ملے، جب کہ بی جے پی کے ریونیو وزیر چھترپال گنگوار کو 1 لاکھ 20 ہزار 457 ووٹ ملے ہیں۔ یہاں عطاء الرحمٰن نے 3 ہزار 182 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں عطاء الرحمٰن کو تقریباً 80 ہزار مسلم ووٹوں کے علاوہ ہر طبقہ سے تقریباً 43 ہزار ووٹ ملے ہیں۔