اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: کورونا کے سبھی مریض صحتیاب، ضلع میں اب کوئی کیس نہیں - کورونا کے سبھی مریض صحتیاب، ضلع میں اب کوئی کیس نہیں

اترپردیش کے ضلع بریلی میں کورونا مثبت مریض صحتیاب ہو کر اپنے اپنے گھر کو چلے گئے اور ضلع میں اب کوئی کورونا مثبت مریض نہیں ہے۔ ضلع اب ریڈ زون سے گرین زون میں شامل ہو سکتا ہے۔

bareilly from red zone to green zone
کورونا کے سبھی مریض صحتیاب، ضلع میں اب کوئی کیس نہیں

By

Published : May 14, 2020, 11:07 PM IST

ریاست اترپردیش کا بریلی ضلع ایک مرتبہ پھر کورونا کی زد سے آزاد ہوگیا ہے۔ اب تک دو مرحلے میں کل 11 افراد کو کورونا مثبت پایا گیا تھا۔ جن میں سے ایک شخص کی موت ہوچکی ہے اور باقی 10 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔ لہذا، ضلع بریلی اب کورونا سے پوری طرح آزاد ہوگیا ہے۔ اب ضلع انتظامیہ نے حکومت اترپردیش کو رپورٹ بھیج کر بریلی ضلع کو ریڈ زون زمرے سے ہٹاکر گرین زون میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


اترپردیش کا بریلی ضلع دوسری مرتبہ کورونا سے پاک ہوگیا ہے۔ یہاں پہلی مرتبہ ایک ہی کنبہ کے چھ افراد میں کورونا مثبت پائے جانے کے بعد سُبھاش نگر علاقے کو سیل کرکے ہاٹ اسپاٹ علاقہ قرار دیا گیا تھا۔ جب وہ سبھی چھ افراد صحتیاب ہو کر گھر چلے گئے تو کچھ روز بعد مختلف علاقے حجیاپور، برہم پورہ اور رام نگر میں کل پانچ افراد کو کورونا مثبت پایا گیا۔ اب تک ضلع میں ایک کورونا مثبت مریض کی موت ہوئی ہے اور باقی 10 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے بعد ضلع انتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے۔

کورونا کے سبھی مریض صحتیاب، ضلع میں اب کوئی کیس نہیں
بریلی ضلع کے دامن پر لگا ریڈ زون کا داغ ختم ہوسکتا ہے۔ بریلی میں تمام ہاٹ اسپاٹ ختم ہونے کے بعد ڈی ایم نے حکومت کو رپورٹ بھیج دی ہے کہ ان دنوں بریلی میں کوئی کورونا مثبت مریض نہیں ہے۔ ضلع انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ بریلی ضلع کو ریڈ زون کے زمرے سے نکال کرکے گرین زون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اترپردیش حکومت اس رپورٹ کو مرکزی حکومت کے پاس مزید احکامات کے لیے بھیجے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ لاک ڈاؤن 4 کے نفاذ سے قبل بریلی کو گرین زون میں شامل کرلیا جائے گا۔
ضلع انتظامیہ نے راحت کی سانس لی
شہر کے حجیاپور کے ایک کورونا مثبت شخص کی موت کے بعد بریلی کو گرین زون سے براہ راست ریڈ زون میں شامل کر لیا گیا تھا۔ کئ دیگر افراد میں کورونا کے انفیکشن کی تصدیق ہوگئی، تو صورتحال مزید نازک ہوتی گئی۔ آہستہ آہستہ صورتحال معمول بن گئی۔ سب سے آخر میں کورونا سے متاثر تین مریض صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے۔ شہر کے چاروں ہاٹ اسپاٹ علاقے ختم ہوگئے۔ مشتبہ افراد کی مسلسل تین تحقیقاتی رپورٹ منفی آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے بھی راحت و سکون محسوس کیا۔

انتظامیہ نے بریلی میں موجودہ صورتحال سے حکومت کو متعارف کرایا ہے۔ ضلع افسران کو امید ہے کہ اگر ایک یا دو دن میں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تو حکومت بریلی ضلع کو ریڈ زون کے زمرے سے نکال کرکے گرین زون کے زمرے میں شامل کر سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details