اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: احتجاج کے بعد جمعہ پر امن گزرا

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں گزشتہ جمعہ کے برعکس اس مرتبہ ضلع انتظامیہ اور پولس محکمہ نے سکیورٹی کے پختہ انتظام کیے تھے، حالانکہ بعد نماز جمعہ کسی بھی تنظیم کی جانب سے مظاہرے کا اعلان نہیں کیا گیا تھا لیکن پھر بھی ڈی آئی جی اور ڈویژنل کمشنر پورے دن شہر میں گشت کرتے رہے۔

جمعہ پر امن گزرا
جمعہ پر امن گزرا

By

Published : Dec 27, 2019, 11:21 PM IST

گزشتہ جمعہ کو آل انڈیا اتّحاد ملّت کونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں کی جانب سے مظاہرے کے اعلان کے بعد شہر کے فضل الرحمٰن اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں تقریباً ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف تاریخی مظاہرہ کیا تھا۔

جمعہ پر امن گزرا، ویڈیو

اس کے مد نظر اس جمعہ کو اے ڈی جی زون نے ہائی الرٹ کا اعلان کیا تھا۔

لہذا ڈی آئی جی راجیش کمار پانڈے اور ڈویژنل کمشنر رنویر پرساد خود شہر میں گشت کرتے رہے۔

حالانکہ اس جمعہ کسی بھی مسلم تنظیم نے مظاہرے کا اعلان نہیں کیا تھا اس کے باوجود احتیاط کے طور پر اے ڈی جی زون اویناش چندرا نے پولس اہلکاروں اور افسران کی رد کی گئی تھی۔


پولس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پختہ انتظامات کیے تھے۔

اس دوران ڈی آئی جی نے ریپِڈ ایکشن فورس کے آنسو گیس چلانے والے اسلحہ کی جانچ کی اور ضروری ہدایات دیں۔

اُنہوں نے ریپِڈ ایکشن فورس کو تاکید کی کہ کسی بھی ناخوشگوار حالات میں سب سے پہلے ایک ہی شاٹ آنسو گیس کا فائر کیا جائےگا، اس کے باوجود اگر حالات بے قابو ہوتے ہیں تو پھر دوسرا راؤنڈ فائر کیا جائےگا، جس میں آنسو گیس کے چھ گولے داغے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details