اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: معصوم کے تمام دیے خریدنے والے ڈی آئی جی - دیوالی کو روشن

ملزمان کے خلاف سختی سے پیش آنے والے خاکی وردی والوں کے تمام قصّے آپ نے سُنے ہوں گے، لیکن اسی خاکی وردی کو پہننے والے کئی آفیسر رحمدلی کا بھی ثبوت دیتے ہیں۔

DIG who buys all the mud lamp from innocent
بریلی: معصوم کے تمام دیے خریدنے والے ڈی آئی جی

By

Published : Nov 15, 2020, 5:24 PM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی میں تعینات ڈی آئی جی نے ایک معصوم بچے سے سارے دیے خریدکر اس کی دیوالی میں چار چاند لگا دیے۔

بریلی: معصوم کے تمام دیے خریدنے والے ڈی آئی جی

ضلع بریلی میں شہر کوتوالی کے سامنے سڑک پر ایک معصوم بچہ اپنے والد کے ساتھ دیے فروخت کر رہا ہے۔ وہ اپنے جسمانی طور پر کمزور والد کی مدد کرنے کے لیے روزانہ ان کے ساتھ آتا ہے، یہ خبر جب پولس کے اعلیٰ افسر ڈی آئی جی راجیش کمار پانڈے کو ملی تو انہوں نے کوتوالی پہنچ کر اس بچہ سے ملاقات کی اور کنبہ کی معاشی حالت اور معیشت کے ذرائع کے بابت معلومات حاصل کی۔

بچہ کی کمزور مالی حالت کے باوجود اس کا حوصلہ دیکھ کر ڈی آئی جی بہت متاثر ہوئے۔ اُنہوں نے بچہ سے اپنی ضرورت کے مطابق دیے خریدنے کے بجائے تمام دیے خرید لیے۔

یہ نظارہ دیکھ کر شہر کوتوال گیتیش کپِل اور باقی پولیس اہلکاروں نے بھی باقی تمام دکانداروں کے دیے خریدے۔

بہرحال خاکی وردی میں پولیس افسران اور اہلکار کے تئیں عوام کا جو نظریہ ہے، اس کے مطابق لوگ پولیس سے رحمدلی کی امید کم ہی کرتے ہیں۔ لیکن ایک معصوم سے دیے خریدکر ایک پولیس افسر نے نہ صرف پولس کے تئیں عوام کا نظریہ بدلنے کی کوشش کی ہے، بلکہ ایک معصوم کے گھر کی دیوالی کو روشن کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details